
نگراں حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران مختلف شہروں میں دھرنے دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز لانگ مارچ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا آغاز جمعے کے دن لاہور سے ہوگا۔
اس لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پارٹی رہنماؤں اور سینئر قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں جبکہ شریک ہونے والی عوام کے لئے بھی سہولیات کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس موقع پر لانگ مارچ کے لیے کراچی میں بھی تیاریاں جاری ہیں جبکہ مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
اگر لانگ مارچ کو اسلام آباد روکنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں حکمت عملی تیار کی جارہی ہے جبکہ مختلف شہروں میں دھرنے دینے پر بھی غور جاری ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جمعہ کو لانگ مارچ کی کال کے بعد اسلام آباد پولیس نے تیاریاں تیز کر دیں ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کا اہم اجلاس آج شام طلب کر لیا جس میں تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز شریک ہوں گے۔
اسکے علاوہ تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کو بھی حاضری یقنی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران لانگ مارچ سے متعلق حکومتی ہدایات پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا تاہمپولیس نے تحریک انصاف مقامی قیادت کا ریکارڈ بھی مرتب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News