خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر راج تحریک انصاف کے سونامی کو نہیں روک سکتا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر پورا صوبہ نکلے گا۔
‘حکومت عمران خان کے لانگ مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے’
انہوں نے کہا کہ عوام امپورٹڈ حکومت سے کافی تنگ ہے۔ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، لانگ مارچ کے خوف سے حکومت نے اسلام آباد کے اردگرد خندقیں کھود دی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے پاکستان سے رانا ثناء اللہ کنٹینرز اسلام آباد لارہا ہے، لانگ مارچ کے نام سے اسلام آباد کے ایوانوں میں ہلچل مچ جاتی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ عمران خان اور لانگ مارچ کے خوف سے رانا ثناءاللہ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، رانا ثناءاللہ کو میرا مشورہ ہے کسی اچھے مالج سے علاج کریں۔
‘جب اسلام آباد کا رخ کرینگے تو سب کچھ بہا لے جائیں گے’
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ جب اسلام آباد کا رخ کرینگے تو سب کچھ بہا لے جائیں گے۔ سندھ والوں کا احتساب کراچی میں کرینگے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، امپورٹڈ حکومت چاہے گورنر راج، صدر راج جو بھی راج لگائے لگائیں، گورنر راج تحریک انصاف کے سونامی کو نہیں روک سکتا۔
پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران 30 ہزار کے قریب سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سیکیورٹی کے لئے پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور دیگراخراجات کی مدمیں یومیہ تقریبا 15 کروڑ روپے خرچ ہونگے تاہم وزارت خزانہ اور داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا خدشہ ہے تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بندرکھنے کی تجویز دی ہے۔
اسکے علاوہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پرزیادہ سے زیادہ کے قریب کنٹینرز لگائے جائیں گے جبکہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی تاہم پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
