سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس دوران کابینہ نے گذشتہ کابینہ کے منٹس کی منظوری دی گئی۔
دوران اجلاس اسٹیبلشمنٹ آف بے نظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولاجی اینڈ ٹرانسپلانٹ نواب شاہ ایکٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے کابینہ میں پیش کیا جس کے متعلق ڈاکٹر عذرا نے بتایا کہ بے نظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولاجی کےقیام میں ایس آئی یو ٹی ٹیکنیکل مدد فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں یورولاجی ، نیفرولاجی اور آرگن پلانٹ کے امراض کے علاج ہوگا اور یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ فیلوز کو تربیت دے گی۔
اسکے علاوہ یہ انسٹیٹیوٹ امتحانات کا شیڈول ، ڈگریز اور ڈپلومہ سرٹیفکیٹ کے کورسسز بھی کروائے گی۔
بعدازاں انسٹیٹیوٹ کا بل کابینہ نے منظور کرلیا اور اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری بھی دے دی ۔
دوسری جانب سیکریٹری ہیلتھ ذوالفقار شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 7 جولائی 2019 میں فیصلہ کیا کہ تمام منتقل شدہ اسپتال متعلقہ صوبوں کو دی جائیں گی، ان اسپتالوں کو چلانے کے لیے ایک ایگریمنٹ کا ڈرافٹ سندھ حکومت کو بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہوفاقی اور صوبائی حکومت نے ڈرافٹ پراگست 2022 میں گفت و شنید کی تھی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہیہ ایگریمنٹ 25 سالوں کے لیے کی جائے گی اور اسپتالوں کو چلانے کے لیے اخراجات ، ملازمین کی تنخواہیں، ادویات کے اخراجات اور ملازمین کا انتظام سندھ حکومت کرے گی۔
علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے ادویات کی خریداری پر 17 فیصد جی ایس ٹی کے لیے 434.188 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ نے کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری دے دی۔
اس کے تحت موجودہ بجٹ سے کوئی نئی گاڑی خریدی نہیں جائے گی، سوائے لازمی سروسز یعنی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ پولیس کوئی نئی پوسٹ نہیں بنا ئے گی۔
اسکے علاوہ پراجیکٹس کے علاوہ کوئی کچی بھرتی نہیں کی جائے گی جبکہکوئی نیا فرنیچر سوائے اسکولز کے نہیں خریدا جائےگا۔
سوائے ضروری دورے کے کوئی باہر کا دورہ نہیں کیا جائےگا تاہم سندھ حکومت نے پہلے ہی اپنے ملازمین کی 40 فیصد پیٹرول کی کٹوتی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
