ریلیف فنڈز میں کرپشن کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نصیرآباد ریلیف فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کاانکشاف ہوا ہے جس پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیرآباد میں سروے کا کام غیر منصفانہ ہوا۔ راشن، خیمے،گیس سلینڈرز اور دیگر سامان میں گیارہ کروڑ روپے کا غبن ہوا۔
کرپشن سے متعلق معاملے کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی جس سے کرپٹ افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
کمیٹی کے سامنے سیلاب زدگان اورسیاسی و قبائلی عمائدین نے اپنے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذوں کے پیٹ بھرنے کے لیے افسران نے جعلی بلز جمع کرائے ، لوکل خریداری کے نام پر 5 کروڑ روپے کاغبن ہوا ہے۔ تیل کی مد میں 6 کروڑ 56 لاکھ روپے افسران کی نذر ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
