Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ کا چوتھا روز، عمران خان کی قیادت میں قافلہ کامونکی سے روانہ

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ کا چوتھا روز، عمران خان کی قیادت میں قافلہ کامونکی سے روانہ
حقیقی آزادی مارچ

حقیقی آزادی مارچ اپنے چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے جس  کا آغاز کامونکی سے ہوا ہے اور کپتان کی قیادت میں گجرانوالہ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے چوتھے دن کا آغاز کامونکی سے آج دوپہر 12 بجے چئیرمن تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہوا ۔

کامونکی میں عمران خاں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے جبکہ عوام کی جانب سے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ مرحوم صحافی صدف نعیم کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔

 

کامونکی سے حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ موڑ ایمن آباد پہنچے گا جبکہ ایمن آباد سے لانگ مارچ چن دا قلعہ پہنچے گا اور چن دا قلعہ سے حقیقی آزادی مارچ سپر ایشاء اسٹاپ پہنچے گا۔

حقیقی آزادی مارچ شیرانوالہ باغ پہنچے گا اور شیرانوالہ باغ سے لانگ مارچ کا قافلہ گوندلانوالہ چوک پہنچے گا ۔

حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ پنڈی بائی پاس سے ہوتا ہوا چوتھے روز کی آخری منزل گوجرانولہ میں رات قیام کرے گا جہاں چئیرمن تحریک انصاف عمران خان  ولولہ انگیز خطاب کریں گے ۔

Advertisement

عمران خان کی جانب سے گوجرانولہ میں اہم اعلان بھی متوقع ہے تاہمحقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز کل صبح 11 بجے گوجرانولہ سے ہوگا ۔

دوسری جانب لانگ مارچ میں شرکت کے لئے تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ اج روانہ ہوگا جس کی قیادت  علی زیدی کریں گے۔

قافلے میں روانگی کے سب کو ٹول پلازہ پر جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں قافلے میں اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی، خواتین اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔

سندھ سے روانہ ہونے والا حقیقی آزادی لانگ مارچ کا قافلہ کراچی سے حیدر آباد، براستہ نواب شاہ اور سکھر سے راوپنڈی پہنچے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر