
کراچی کی موبائل فون مارکیٹ میں آگ لگنے سے چار دکانیں جل گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر آگ لگنے سے 4 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ موبائل مارکیٹ میں لگی تھی۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور تین فائر ٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس کی وجہ سے چار دکانوں کو نقصان پہنچا تاہم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News