
پی ڈی ایم کی ناکامی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے اور پیسے کے پجاری ٹولے کو کیا پتا کہ اخلاقیات اور انسانیت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
ارشد شریف کی موت پر بیگم صفدر کا گھٹیا ٹوئٹ اسکی گھٹیا ذہنیت کا مظہر ہے جبکہ مریم صفدر کے اخلاق سے گرے ہوئے ٹوئٹ نے ارشد شریف کی فیملی کے غم میں بھی اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کلیجہ چبانے والی عورت ہے جو پاکستانیوں اور انسانیت کے لیے باعث شرمندگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب قوم ارشد شریف کے سوگ میں مبتلا تھی، نا اہل لیگ دیوالی کی خوشیاں منا رہی تھی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر نے دکھ اور گریہہ میں مبتلا ارشد شریف کی فیملی کا مزاق اڑایا ہے جبکہ ارشد شریف وہی ہے جس نے بیگم کلثوم کی وفات پر شریف خاندان سے اظہار ہمدردی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے اور پیسے کے پوجاری ٹولے کو کیا پتا کہ اخلاقیات اور انسانیت کیا ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگ جیسے کرپٹ، نا ہل، پتھر دل اور بے شرم لوگ ہمارے معاشرے پر دھبہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News