Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج، چوتھے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ

Now Reading:

کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج، چوتھے روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ
ڈاکٹرز

ڈاکٹرز

کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔

 جناح، سول ،سرول،عباسی شہید ،لیاری جنرل اسپتال سمیت بیشتر سرکاری اسپتالوں میں چوتھے روز بھی اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ  رسک ہیلتھ الاؤنس صرف کورونا کے لیئے نہیں، ہم ایچ آئی وی سمیت دیگر موزی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

Advertisement

مظاہرین کا شکوہ ہے کہ 17-16 گریڈ کے عملے کو 17 ہزار جبکہ   20 گریڈ کے عملہ کو 35 ہزار رسک ہیلتھ الاؤنس دیا جارہا تھا لیکن اس کے باوجود ہمارے چند روز کی تنخواہ نہیں دی گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کرتا ہے کیونکہ ماضی میں بھی رسک ہیلتھ الاؤنس کی عدم فراہمی کا سامنا تھا۔

مظاہرین کے مطابق ہر بار احتجاج اور بائیکاٹ کے بعد محکمہ صحت سندھ الاؤنس جاری کرتی ہے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا رسک ہیلتھ الاؤنس بحال کیا جائے۔

خیال رہے کہ احتجاج کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر