Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضمنی الیکشن میں ریسکیو1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، اعلامیہ جاری

Now Reading:

ضمنی الیکشن میں ریسکیو1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، اعلامیہ جاری

ریسکیو1122

پشاور: ضمنی الیکشن کے پیش نظر ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشاور، چارسدہ، مردان میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ریسکیو1122 اہلکار ایمرجنسی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا کہ صوبائی حکومت کیجانب سے بروزی ہفتہ عام تعطیل کے باوجود ریسکیو 1122 اہلکار سٹیشنز میں موجود رہیں گے۔

ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ریسکیو1122 کے 2ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ ریسکیو 1122ایمبولینسز، فائر وہیکلز، میڈیکل ٹیکنشز اور دوسری آپریشنل گاڑیاں مکمل طور پر تیار ہیں۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ ریسکیو1122 اسپیشل ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ روز مرہ ایمرجنسیز میں بھی خدمات فراہم کریں گے، عوام الناس کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس آج منعقد ہوا تھا جس دوران اہم فیصلے کئے گئے تھے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جبکہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار انتخابات کیلئے سیکیورٹی سرانجام دیں گے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Advertisement

حکومت کی بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کیلئے فوج، رینجرز اور ایف سی لگانے کی منظوری

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے لئے فوج، رینجرز اور ایف سی لگانے کی منظوری دے دی۔

 کراچی میں بلدیاتی اور 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر وزارت داخلہ نے انتخابات میں ایف سی، رینجرز اور پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کو وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے  الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔

 وزارت داخلہ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق  قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی جبکہ رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ اسٹیںشنز کے باہر تعینات ہونگے۔

 مراسلے میں بتایا گیا کہ ضمنی انتخابات کے لئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک ہونگی جبکہ الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کی مطابق اہلکار فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر