Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا

Now Reading:

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا
اتحادی جماعتوں کا اجلاس

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں بلالیا ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے قائدین سے عمران خان پر حملے کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا وزیر اعظم ہاوس کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں کے قائدین تحریک انصاف کے قیادت کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر جوابی بیانیہ تیار کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔

فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر