Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد شریف کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے کا دبئی پولیس کو خط

Now Reading:

ارشد شریف کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے کا دبئی پولیس کو خط

پاکستان کے سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کی جانب سے دبئی پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو جاری کئے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات سمیت دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دبئ میں رہائش پزیر ہو تے ہوئے ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں۔

ایف آئی اے نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا ، اس کی تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں  اسکے علاوہ ان کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ارشد شریف سے متعلق 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا سمیت سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement

ایف آئی اے نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ یو اے ای حکومت کے کسی عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟؟؟

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ارشد شریف کے قتیل کی تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم نے کینیا کا بھی دورہ کیا تھا اور بنیادی رپورٹ بھی وارت داخلہ کو پیش کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر