صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت جامعہ آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد کی سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیریونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور رجسٹرار ڈاکٹر عائشہ سہیل نے یونیورسٹی کے معاملات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر اجلاس میں یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر کے 1 ارب 98 کروڑ روپے کے مالیاتی بجٹ 2022-23 کی منظوری دی گئی جبکہ اس موقع پر مختلف انتظامی منظوریاں بھی دی گئیں جبکہ اسی طرح یونیورسٹی کی کارکردگی کا تفصیلا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی میں بہتری کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایات بھی دیں۔
اس موقع پرسینڈیکیٹ کمیٹی کے اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی، جسٹس سید شاہد بہار جج آزاد جموں وکشمیرہائیکورٹ، ایڈوائزر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اویس احمد، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد محمود مرزا،رجسٹرار آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، غلام یاسین ڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ حکومت پاکستان اسلام آباد،سابق سیکرٹری حکومت سردار محمد فاروق تبسم، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ڈین فیکلٹی آف سائنسز یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر، پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید ڈین فیکلٹی ہومنیٹیز اینڈ سوشل سائنسز یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر، ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیراور دیگر نے شرکت کی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
