Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر

Now Reading:

لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر

تحریک انصاف کا دوسرے مرحلے کا جاری لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام مرکزی اور صوبائی رہنما اپنے اپنے حلقوں میں 26 نومبر کے لیے تیاریاں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 نومبر کو عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، اسلام آباد پہنچنے پر دھرنے یا جلسے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے بعد اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی جگہ پر قیام کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی کامیابی کے لیے آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، دھرنے یا جلسے کے لیے دو مقامات زیر غور ہیں، کارکنان کی سہولت اور قیادت کے فیصلے کے پیش نظر حتمی مقام کا تعین کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو سب نے راولپنڈی پہنچنا ہے، اگلا لائحہ عمل 26 نومبر کو دوں گا، یہ تحریک رکنے والے نہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر