خیبرپختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کی فیس انتہائی کم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ ہوا۔
صوبائی وزیر کامران بنگش نے اس موقعے پر کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ رقم 6 ہزار روپے وصول کئے تھے، اب ہر امیدوار کو پانچ ہزار روپے واپس کر دیے جائیں گے۔
کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے بقیہ رقم امیدوار کو واپس کر دی جائے گی، صوبے میں میں 13 نومبر کو میڈیکل کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 46 ہزار طلبہ میڈیکل ٹیسٹ دے رہے ہیں، 28 ہزار سے زیادہ طلبہ پشاور میں داخلہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایٹا کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ 7 مقامات پر لی جائے گی، میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ دورانیہ 210 منٹس پر مشتمل ہو گا، ٹیسٹ دینے والے امیدوار کا پیپر 200 ایم سی کیوز پر مشتمل ہو گا، امیدوار کو کاربن کاپی کے بجائے اوریجنل آنسر شیٹ کی اسکین کاپی مہیا کی جائے گی۔
کامران بنگش نے کہا کہ 7 دن کے اندر طلبہ سے ٹیسٹ نتیجہ شئیر کیا جائے گا، انتظامات مکمل ہیں، طلبہ کو آسانیاں فراہم کرنا مشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
