Advertisement

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی جس میں ادارے نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 149 مرد 80 خواتین اور 107 بچے شامل ہیں۔

ادارے نے کہا کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 187 افراد زخمی ہوئے؛ زخمیوں میں 97 مرد، 40 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 2200 سے زائد کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 58 پل ٹوٹ چکے ہیں اور 4 لاکھ 34 ہزار 424 مال مویشی مارے گئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب کے باعث سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ 75 ہزار 721 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم
پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، مریم نواز
وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرینگے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version