Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

Now Reading:

انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

وفاقی شرعی عدالت نے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزارت قانون و انصاف اور چاروں صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

 قائم مقام چیف جسٹس محمد انور کی عدالت میں ڈاکٹر عرفان اقبال کی جانب سے دائر کی گئی انسانی حقوق کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل راجہ غنیم عبیر خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ 15 اگست 2001 کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں کی گئی ترمیم سے قیدیوں کو سزاؤں میں ملنے والی رعایت ختم کر دی گئی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور درخواست گزار اپنی سزا پوری کرنے اور جیل مینول کے مطابق خدمات بھی سرانجام دے رہا ہے لیکن اس کو سزاؤں میں رعایت نہیں مل رہی۔

سماعت کے بعد جاری کیے گئے دو صفحات پرمشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہے کہ درخواست گزار کو سزاؤں میں ملنے والی رعایت 27 جنوری 2006 سے نہیں مل رہی ۔

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے سپرنٹنڈنٹ جیل کراچی کی دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 21ایف   میں ترمیم کے باوجود سندھ میں قیدیوں کو سزا ؤںمیں رعایت دی جا رہی ہے ۔

Advertisement

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وکیل کے دلائل سے بادی النظر میں ظاہر ہوتا ہے کہ  حقوق انسانی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہے کیونکہ اسلامی قانون کی روشنی میں کسی بھی شخص کو اس کاحق دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لیے انسانی حقوق سے متعلق درخواست کو شریعت پٹیشن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری برائے قانون و انصاف اور چاروں صوبوں کے آئی جیز برائے جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ہے ۔

کیس کی مزید سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر