Advertisement

حلیم عادل شیخ پر جھوٹے مقدمات کا سلسلہ جاری، 28 واں مقدمہ درج

حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہاؤس کی کرپشن پر آڈٹ رپورٹ شیئر کردی

سندھ حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت انکے ساتھیوں، رشتیدارو‍ں پر جھوٹے مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف سندھ حکومت نے 28 واں مقدمہ درج کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رجیم چینج کے سہولتکار سندھ میں اپنے خلاف ہر آواز سے خوفزدہ ہیں، رات کے وقت بغیر سرچ وارنٹ گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، گھر میں شادی تقریب کیلئے موجود مہمانوں کو ہراساں کر کے دھمکیاں دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ چیف جسٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں سے سندھ میں بدترین پامالی پر نوٹس کی اپیل کرتے ہیں۔ سندھ میں انسانی حقوق صرف بلاول ہاؤس کی میراث ہیں، بلاول ہاؤس میں بیٹھے ڈاکو حلیم عادل شیخ کو جان سے مارنا چاہتے ہیں۔

ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان خطرات کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کرچکے ہیں اور تمام تر صورتحال پر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی آگاہ کررہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پیش آنے والی پولیس گردی پر عدالت سے رجوع کریں گے، آئی جی سندھ صرف چابی کے کھلونے ہیں ان سے کوئی امید نہیں۔

ترجمان حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی، صوبائی قیادت، اراکین اسمبلی اس معاملے پر مکمل ساتھ کھڑے ہیں۔

حلیم عادل شیخ لاہور پہنچ گئے

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ لاہور پہنچ گئے۔

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے لیے گزشتہ رات کراچی پولیس نے متعدد چھاپے مارے تھے، انکے خلاف کراچی پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات کا اندراج کر رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ آج سہ پہر پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے اور عمران خان کو اپنے خلاف مقدمات اور سندھ حکومت کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ ملاقات کے بعد زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
Next Article
Exit mobile version