
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایک صاف و شفاف الیکشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ انشاء اللہ حقیقی آزادی مارچ اپنا مقصد حاصل کریگا اور بغیرکسی تصادم کے الیکشن کی تاریخ لے کررہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے بڑے لیڈر بن کے ابھرے ہیں اور پاکستانی عمران خان کیساتھ نہیں خود کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فرخ حبیب کا بیان:
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری تحریک جاری رہے گی اور مطلوبہ نتائج بھی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آہستہ رفتارکامقصد حادثے سے بھی بچنا ہوتا ہے اور جب لوگ ساتھ ساتھ چلتےہیں تو رفتارآہستہ رکھنی پڑتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مارچ کی آہستہ رفتار کی وجہ لوگوں کا ہجوم ہے۔
حسان خاور کا بیان:
پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا کہ سازشی رجیم چینچ کے بعد مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے نہ صرف عوام بلکہ غیرملکی سرمایہ داروں کے لیے بھی بہت سی مشکلات پیدا کررہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ اشیاء خورد و نوش اور یوٹیلیٹی بلز میں مہنگائی ایک جانب دیگر بنیادی اشیاء کا اس قدر مہنگا ہونا مستقبل قریب میں مزید سنگین معاشی بحران کا پیش خیمہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News