
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو 26 اسٹریٹ میں گزشتہ رات پولیس اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرنے والے ملزم کو کا سراغ مل گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے کہا کہ پولیس اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرنے والے ملزم کو شناخت کر لیا گیا ہے، فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے کی، جو پانچ نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا۔
خرم نثار کا ایک ساتھی زیر حراست
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خرم نثار کے ایک ساتھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی ساوتھ نے کہا کہ پولیس نے سپاہی کو شہید کرنے والے ملزم کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے کی تھی، جبکہ شہید اہلکار عبدالرحمان نے بھی زخمی ہونے کے بعد ملزم پر جوابی فائرنگ کی جو گاڑی پر لگی۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے مزید کہا کہ ملزم حال ہی میں سوئیڈن سے تعلیم حاصل کرکے پاکستان لوٹا ہے، پولیس ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سی سی ٹی وی بول نیوز کو موصول
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو 26 اسٹریٹ میں گزشتہ رات ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیچ بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں بلیک کلر کی ٹرینٹ گاڑی کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے اور گاڑی کے گزرتے ہی موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں کو بھی پیچھے آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Advertisementڈیفنس فیز ٥ میں پولیس اہلکار قتل
CCTV فوٹیج منظرعام پر آگئی#StreetCrimes pic.twitter.com/35deMUwqdm— BOL Network (@BOLNETWORK) November 22, 2022
فائرنگ سے قبل پولیس اہلکار کے موبائل سے بناٸی گٸی ویڈیو میں مسلح ملزم کو واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
موبائل فوٹیج میں مسلح ملزم اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تقرار بھی واضع طور پر دیکھی جاسکتی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں سے تقرار کے بعد ملزم عبدالرحمان نامی پولیس اہلکار پر سر میں گولی مار کر فرار ہوگیا۔
خیال رہے کہ پولیس نے موبائل فوٹیج اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
واضح رہے کہ رات گئے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالرحمان شہید ہو گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ 26 اسٹریٹ میں پیش آیا، شہید اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News