Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ، غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ، غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپنی معطلی کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے دوران سماعت استفسار کیا کہ یہ عدالت کیسے اس درخواست کی سماعت کر سکتی ہے؟ یہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہو سکتی ہے۔

درخواست گزار غلام محمود ڈوگر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے 2021ء میں فیصلہ دیا کہ جہاں پر بدنیتی ظاہر ہو رہی ہو تو عدالت آئینی دائرہ اختیار میں مداخلت کر سکتی ہے۔

Advertisement

مزمل اختر شبیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمومی حالات کیلئے فیصلہ دیا تھا اس فیصلے کا اطلاق اس کیس پر نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ نے پروموشن کیس میں یہ فیصلہ دیا، ہمارے پاس تو معاملہ ہی مختلف ہے، یہ معاملہ سروس ٹربیونل نے دیکھنا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سے اتنی دیر سے پوچھ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کو اس کیس کی سماعت کا کیا اختیار ہے؟ آپ کی باقی ساری باتیں ٹھیک ہو گئیں مگر بتائیں ہائیکورٹ کیسے اس سروس معاملے کی سماعت کر سکتی ہے۔

دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے بھی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ درخواست ہائیکورٹ میں قابل سماعت نہیں، درخواست گزار سروس ٹربیونل یا سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مجھے ہائیکورٹ کے مزید فیصلے پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ درخواستگزار داد رسی کیلئے سپریم کورٹ یا سروس ٹربیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔

Advertisement

لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر سی سی پی او کی معطلی کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی تھی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر معطل

تین روز قبل وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کر دیا تھا۔

گریڈ 21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردیا گیا تھا جبکہ وفاق نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو معطلی سے قبل 3 نوٹس جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر