عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا، فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پورا پاکستان حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ جہلم، سرگودھا پنجاب، تیمرگرہ خیبرپختونخوا، ثوب بلوچستان ہر طرف حقیقی آزادی کی پکار ہی پکار ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ پورا پاکستان تیار ہے، حقیقی آزادی لانگ مارچ اپنے کپتان کی قیادت میں چند دنوں میں اسلام آباد پہنچنے کے لیے بےتاب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آج بھی لوگوں کے ایک جم غفیر سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔
Advertisementجہلم، سرگودھا پنجاب، تیمرگرہ خیبرپختونخوا، ثوب بلوچستان ہرطرف #حقیقی_آزادی کی پکار ہی پکار ! پورا پاکستان تیار ہے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ اپنے کپتان کی قیادت میں چند دنوں میں اسلام آباد پہنچنے کے لیے بےتاب! عمران خان نے آج بھی لوگوں کے ایک جم غفیر سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا pic.twitter.com/Ah2kkgKoQQ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 16, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
