
پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کل شام کو انصاف ہاؤس پر جمع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا قافلہ کل رات کراچی سے روانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کل شام کو انصاف ہاؤس پر جمع ہوں گے اور انصاف ہاؤس کراچی سے قافلہ کی صورت میں لانگ مارچ روانہ سکھر روانہ ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے مزید کہا کہ سکھر سے سندھ کا قافلہ 25 نومبر کو روالپنڈی کے لیے روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News