
عمران خان
لانگ مارچ جاری رہے گا یا ختم ہوگا اسکا فیصلہ عمران خان آج کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق آج عمران خان اہم اعلان کرینگے، لانگ مارچ جاری رہے گا یاختم ہوگا آج فیصلہ ہوجائے گا۔
‘عمران خان پر حملے سے جمہوریت بدنام ہوئی ہے’
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے سے ملک کو جھٹکا لگا ہے، وائٹ ہاؤس، یواین سمیت سب حملے کی مذمت کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر حملے سے جمہوریت بدنام ہوئی ہے، بڑے حملوں کے مجرموں کو کوئی سزا نہیں ہوتی، بڑے حملوں کی تحقیقات صرف ٹی وی پر ہوتی ہیں۔
‘عمران خان کی تحریک پر مزید پٹرول ڈال دیا گیا’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بڑی سازشیوں کے خلاف کوئی گواہی نہیں دیتا، عمران خان کی تحریک اب نہیں رُکے گی، عمران خان کی تحریک پر مزید پٹرول ڈال دیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ لال حویلی پر دوپہر 2بجے پُرامن احتجاج کریں گے، ملک بحران کی طرف جارہا ہے، حالات کافی سنگین اور خوفناک ہیں،اللہ رحم کرے۔
‘لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں’
اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا تھا کہ عمران خان کی طبیعت کل رات ہی کافی بہتر ہو گئی تھی، دیکھتے ہیں ڈاکٹر انہیں کیا مشورہ دیتے ہیں۔
مراد راس نے مزید کہا کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں، جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔
عمران خان کو اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہوگیا، میڈیکل رپورٹ آگئی
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، انہیں مزید اسپتال میں رکھنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز نے کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
ڈاکٹرز نے عمران خان کو حرکت کرنے اور ٹوائلٹ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آج ہی ڈسچارج کرنے پر بضد تھے مگر ڈاکٹرز نے انہیں ایک روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں ، انہیں کھانے پینے میں کسی چیز سے نہیں روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپتال میں پی ٹی آئی چئیرمین سےملاقات، فیصل جاوید نے عمران خان کا پیغام جاری کردیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News