Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں تیار کئے جانے والے کپڑے اور دیگر اشیاء کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

پاکستان میں تیار کئے جانے والے کپڑے اور دیگر اشیاء کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کئے جانے والے کپڑے اور دیگر اشیاء کو دنیا بھر میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے تیسرے منی تھیسز شو کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں باقاعدہ تعلیم دے رہی ہیں، جس میں ملکی مصنوعات برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں جو طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے لئے روزگار موجود ہیں اور پاکستان کی ایک پہنچان ٹیکسٹائل کی مصنوعات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کرکے بڑے پیمانے پر زر مبادلہ حاصل کرسکتا ہے جس میں کمپیوٹرائزڈ ڈیزائننگ نے اس شعبے میں جدت، وسعت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے وسیع مواقع پیدا کردیئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے شعبے کے طلباء با صلاحیت ہیں اور جدید رجحانات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل میں کوئی تفریق نہیں ہے ، آرٹس اسکول کے ذریعے بچوں کی تربیت ہورہی ہے اور یہاں پر خصوصی بچوں کو دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ کا وژن ہے کہ خصوصی بچوں کو آگے لایا جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں کے بچے جو بڑے اسکول میں جاکر اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر نہیں کرسکتے ہیں وہ یہاں آکر اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے آرٹس کونسل کام کررہی ہے ، یہاں بڑے بڑے پروگرام ہوتے ہیں  اور دنیا میں ہم اپنی نمائندگی کو آگے لیکر جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر