
محکمہ تعلیم سندھ گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کو ان کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کی لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 79 ملازمین کو معطل کیا جائیگا۔
ان ملازمین میں 8 ہاٸر اسکول ٹیچر، 8 جونٸیر اسکول ٹیچر، 10 پراٸمری اسکول ٹیچر، 4 سندھی لینگویج ٹیچر اور 2 ہیڈ ماسٹر سمیت غیر تدریسی عملہ بھی شامل ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ملازمین کا تعلق کراچی کے مختلف اسکولوں سے ہے جو کہ 8 ماہ سے اسکول سے غیر حاضر ہیں اور مسلسل غیر حاضری کے باوجودہ تنخواہ وصول کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News