Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر گرفتار

Now Reading:

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر گرفتار

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو کراچی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے راجہ اظہر کو تشدد کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ آپ کچھ بھی کر لیں ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایس ایس پی ساؤتھ کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کراچی پولیس کی نفری نے پی ٹی آئی کے پرامن مارچ پر چڑھائی کر دی تھی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی زخمی ہو گئے۔

Advertisement

جناح اسپتال سے شارع فیصل آنے والا راستہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ کارکنان نے شارع فیصل کا دوسرا ٹریک بھی بند کر دیا ہے۔

ریجینٹ پلازہ کے قریب کارکنان کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کیا جبکہ خواتین کارکنان کی بھی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔

شاہراہ فیصل پر پولیس کی لاٹھی چارج اور بھگدڈ سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہو گئے جبکہ شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لئے گئے مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زیر حراست مظاہرین کو پولیس موبائل میں منتقل کرکے نامعلوم مقام پر لے جایا جارہا ہے۔

آنسو گیس شیلنگ اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے مظاہرین منتشر ہوگئے جبکہ مظاہرین ایف ٹی سی پل کے قریب بڑی تعداد میں جمع بھی ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر