Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘معاشی صورتحال میں بہتری اور مہنگائی میں کمی پر توجہ دی جائے‘

Now Reading:

‘معاشی صورتحال میں بہتری اور مہنگائی میں کمی پر توجہ دی جائے‘
معاشی صورتحال

حکومتی اتحاد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری اور مہنگائی میں کمی پر توجہ دی جائے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میںقائد ن لیگ نواز شریف کے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے ہوئے ہیں۔

رابطوں کے دوران نواز شریف نے آصف زرداری، فضل الرحمان، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، محمود اچکزئی سے عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے کہ احتجاج لانگ مارچ عمران خان کا حق ہے لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم رہنماؤں کیجانب سے اہم تقرری کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر اتحادیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری اور مہنگائی میں کمی پر توجہ دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وطن واپسی پر پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر سب کو اعتماد میں لیں گے اور عام انتخابات سمیت دیگر سیاسی فیصلے بھی مشاورت سے کرنے پر اتفاق  کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ مصر مکمل کرنے کے بعد قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے پہنچےتھے۔

لندن میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اہم اجلاس بھی منعقد کیا  گیا تھا جبکہ اتحدیوں سے بھی رابطے کر کے اہم فیصلوں میں مشاورت کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر