Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں برسانے والا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار

Now Reading:

بارشوں برسانے والا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار

بارشوں برسانے والا ایک اور سسٹم کل 10 نومبر سے ملک کا رخ کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 نومبر سے ملک میں ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے اثرات بلوچستان اور بالائی علاقوں تک ہی محدود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش برسانے والا سسٹم بالائی علاقوں میں منتقل ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ان ممکنہ بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے اور موسم کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔ تاکہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان

پاکستان بھر میں رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سردار سرفراز چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زائد سرد ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوگا جس دوران راتیں سرد ہونا شروع ہوجائینگی جبکہ نومبر کے آخر تک دن کے درجہ حرارت میں بھی خاطر خواہ کمی ہونا شروع ہوگی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی رواں سال سردی زیادہ پڑ سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا مہینہ ہمیشہ گرم ہوتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں کمی نومبر کے پہلے ہفتے سے آنا شروع ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر