Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

Now Reading:

معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر صدر عابد زبیری کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عابد زبیری کے سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر دلی خوشی ہوئی ہے جبکہ امید ہے کہ عابد زبیری وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عابد زبیری منجھے ہوئے وکیل ہیں اور وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور میں عابد زبیری کے سپورٹرز وکلاء کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے لئے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ وکلاء اور ان کی فیملیز کو گزیٹڈ افسروں کے برابر فری میڈیکل کی سہولت بھی دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ میرے دروازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، قانون اور انصاف کی عملداری  یقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو آگے لے کر جانا تو قانون و انصاف کی عملداری یقینی بنانی ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عام آدمی کو انصاف دلانے کے لئے وکلاء برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

ملاقات میں عابد زبیری نے کہا کہ وکلاء برادری وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی عوامی خدمات کی معترف ہے، آپ نے ہمیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

  جہانگیر جھوجہ نے کہا کہ سابق دور کے آپ کے کام آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں، مختصر مدت میں آپ نے عوامی فلاح کے بے پناہ کام کئے ہیں۔

Advertisement

وفد میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جہانگیر جھوجہ، سابق صدر لاہوربار ارشد جہانگیر جھوجہ،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار محمد آصف چیمہ،میاں محمد منیر ایڈووکیٹ اورمیاں اسد منیر شامل تھے۔

  اس موقع پر صوبائی مشیرعامر سعید راں اورسابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر