Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

Now Reading:

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

آرمی چیف

جنرل عاصم منیر نے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔

سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کمان سونپ دی ہے۔

انہوں نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ ایک تقریب میں جنرل منیر کو کمان کی بیٹن سونپی، جس سے ان کی چھ سالہ مدت ملازمت ختم ہوئی۔

خیال رہے کہ جنرل منیر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے جنرل باجوہ کی جگہ کے لیے منتخب کیا تھا۔

دوسری جانب جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب جاری ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران، وفاقی وزراء اورسفارتکار شریک ہیں۔

Advertisement

پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں نائب صوبیدار محمد افضل نے ملٹری بینڈ کی قیادت کی۔

جی ایچ کیو ملٹری بینڈ نے ٹوکیو فیسٹیول میں بھی شرکت کی اور ملٹری بینڈ نے چین، ملائیشیا، ترکیہ، یواے ای اور روس میں بھی مہارت کا لوہا منوایا۔

Advertisement

پروقار تقریب میں ملٹری بینڈ کی جانب مشہور ملی نغمے دل دل پاکستان کی خوبصورت دھن پیش کی گئی۔

‘میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن’، ملٹری بینڈنے مشہور کشمیری نغمے کی دھن بھی پیش کی اور میاں محمد بخش کے مشہور کلام کی دھن بھی پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ ملٹری بینڈنے ملی نغمے جیوے جیوے پاکستان کی خوبصورت دھن بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کمان کا بیٹن سونپیں گے۔

جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمان سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف ہوں گے۔

 گزشتہ روز سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف سے الوداعی ملاقات کی۔

Advertisement

وزیراعظم آفس اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاع وطن اور پاک فوج کے لیے خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ  کے فیٹیف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوانے، کورونا وبا اور سیلاب سمیت مختلف بحرانوں میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے مثالی خدمات انجام دیں۔  دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے شجاعت و بہادری سے کردار ادا کیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ کے ایک مشکل مرحلے پر پاک آرمی کی قیادت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر منگلا میں ٹریننگ اسکول سے پاس آؤٹ ہوئے اور فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔  انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پرفورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس مقرر کیا گیا۔ اور اگلے سال اکتوبر میں  پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔

Advertisement

آئی ایس آئی کی سربراہی کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا اور دو سال بعد وہ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئے اور ابھی بھی اسی عہدے پر کام کررہے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیربھی حاصل کی۔ اگر لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا سربراہ مقرر کیا گیا تو وہ  پہلے آرمی چیف ہوں گے جو پاکستان ملٹری اکیڈمی لانگ کورس سے نہیں بلکہ او ٹی ایس کمیشنڈ آفیسر ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر