
عمران اسماعیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم صرف عام انتخابات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2ہزار لوگوں کو روکنے کے لیے8 ہزار کی نفری لگا دی ہے، ایکسپورٹ نہیں ہو رہی تو چلو کنٹینر کسی کام تو آرہے ہیں۔
‘لوگ ہم سے زیادہ جذباتی ہیں تعداد بڑھتی جارہی ہے’
انہوں نے کہا کہ ہم آزاد ہیں انہوں نے خود کو کنٹینرز میں بند کرلیا ہے، سوچ رہے ہیں کہ قافلے کو عمران خان کیساتھ جوائن کریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوگ ہم سے زیادہ جذباتی ہیں تعداد بڑھتی جارہی ہے، ہمارا قافلہ خانیوال سے عمران خان کو جوائن کرنے کےلیے رواں دواں ہے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ہمارے قافلے میں400 گاڑیاں شامل ہیں۔ ہم صرف عام انتخابات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
زرتاج گل کی بول سے گفتگو
دوسری جانب زرتاج گل نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسلام آباد پہنچنے کی بہت اچھی حکمت عملی ہے، عوام کے سمندر کی وجہ سے کنٹینر آہستہ چلتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے عوام عمران خان کی بات سننا چاہتے ہیں، جیسے جیسے آگے بڑھ رہے ہیں نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
حقیقی آزادی مارچ کے قافلے’اسلام آباد‘ کب پہنچیں گے؟ اسد عمر نے نیا شیڈول جاری کردیا
اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے قافلے راولپنڈی اور اسلام آباد پہنچنے کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا۔
حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 2, 2022
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
عمران خان کی زیر قیادت ’حقیقی آزادی مارچ‘ چھٹے دن میں داخل
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔
تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، لانگ مارچ کا آغاز پنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے ہوگا، جس کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں ، گکھڑ پہنچنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News