Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات
آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ، عمان کے سفیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ نے آج ہیڈ کوارٹرز آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی ایئر ڈیفنس کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی حاصل کردہ تربیتی معیار کو سراہا اور جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت سمیت بدلتے خطرات کا احاطہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جدید ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قبل ازیں آمد پر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمان کے سفیر ڈاکٹر الشیخ محمد عمر احمد المرحون کی جی ایچ کیو آمد ہوئی اور انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اومان کے تعلقات قریبی، گرم جوشی، دوستانہ اور گہرے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کی بڑی صلاحیت ہے، ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔

ترجما پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ عمان کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

عمان کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا جب کہ عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر