Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

Now Reading:

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
مقبوضہ کشمیر

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے جس کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اب بھی جاری ہے ۔

ترجمان نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت کو IIOJK کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ معصوم کشمیریوں پر اس کے بے لگام وحشیانہ جبر کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں IIOJK کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں بھارتی قابض افواج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں چودہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور غیر قانونی حراست میں شہید کیا۔

مسئلہ کشمیر پر چین کا بیان:

ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح طور پر بیان کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران دستخط کیے گئے حالیہ مشترکہ بیان میں بھی شامل ہے۔

وزیراعظم کا دورہ چین:

وزیراعظم کے دورہ چین کے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا  ہے جو کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ چین تھا ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم کی چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں  جس میں چینی قیادت سے باہمی امور ،اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہدری پر چینی حکام سے تفصیلی بات چیت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی و پیش رفت کے عزم کی تجدید کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی میں امداد پر چینی حکام کا شکریہ ادا کیا  اور چینی حکام سے گوادر پورٹ، سرکلر ریلوے، ایم ون اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزیر اعظم نے اعلیٰ چینی قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور کشمیر پر چینی حمایت کے لئے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون منصوبوں پر آمادگی و تعاون کا اظہار کیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر