
غیر قا نونی طور پر سندھ میں داخل ہو نے والے 122 افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی جانب سے غیر قا نو نی طور پرسندھ میں داخل ہو نے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس حوالے ترجمان کا کہنا ہے کہ 122 افغان شہری مبینہ طور پر بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔
انہیں تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی دستاویزات نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں میں 89 مرد، 13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔
رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ انہیں قانونی کارروائی اور افغانستان واپسی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News