کھیلوں کی سرگرمیاں
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لئے احسن اقدام کیا گیا ہے، پنجاب کے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ کیا گیا اور کالجز کو مالی خود مختاری کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
‘کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں گے’
اس حوالے سے پرویز الہیٰ نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں گے، کالجز میں اسپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقاد کرایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرنسپل کی اے سی آر کو کالج میں اسپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد سے مشروط کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
‘یونیورسٹیوں میں فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے اصلاحات کی جائیں گی’
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں فنڈز کے شفاف استعمال کے لئے اصلاحات کی جائیں گی اور مقامی یونیورسٹیوں سے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ کالجز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی اور عدم دستیاب سہولتوں کی نشاندہی کے لئے آئی ٹی ونگ قائم کیا جائے گا۔
انکا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کالجز ہر دورے کے بعد کالجوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کی عدم موجودگی پر رپورٹ دیں گے۔
‘ہائر ایجوکیشن میں طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت تبدیلیاں لائیں گے’
چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن میں طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ کالجز کے تعلیمی سسٹم کو عالمی اداروں کے معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کے مشیر عامر سعید راں، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور دیگرحکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ
گزشتہ روز پنجاب کے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی اور دیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔
پرویزالہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں 30 مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے اور 15 مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا اور ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔
‘پنجاب میں گرین فنانسنگ اسٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے’
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“ کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے 6 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جاچکا ہے اور پنجاب میں گرین فنانسنگ اسٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے جس کے تحت 50ملین ڈالر کا انوائر منٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت
پرویزالہیٰ نے کہا کہ وی آئی سی ایس موٹر وہیکل سرٹیفکیشن میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے آلات کی انسپکشن بھی شامل کی جائے گی اور گرین انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے تحت 6-انڈسٹریز کو آسان قرضے دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھاکہ سٹیل ملز، رائس ملز، اسٹون کریشنگ، لیدر پروسیسنگ انڈسٹریز کو گرین انویسٹمنٹ پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا اور ابتدائی طورپر 100چھوٹے انڈسٹریل یونٹ کو 30ملین ڈالرز کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
