
امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، قاسم سوری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے اور شفاف انتخابات کی تاریخ لینے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے لانگ مارچ 19 نومبر کو راولپنڈی کی جانب روانہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی پہنچ کر بلوچستان کا مارچ مرکزی حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہوجائے گا جہاں عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کا رخ کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے اور شفاف انتخابات کی تاریخ لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ بلوچستان سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت قاسم خان سوری کرینگے، اس دوران بلوچستان کے قائدین کنٹینر پر ہونگے جبکہ آزادی مارچ بلوچستان کا قافلہ چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔
صوبائی صدر قاسم سوری جنرل سیکرٹری منیر بلوچ ودیگر قائدین مختلف مقامات پر آزادی مارچ سے خطاب کرتے جائیں گے اور کوئٹہ سے ضلع شیرانی تک مختلف اضلاع و تحصیلوں کے کارکن آزادی مارچ کا استقبال کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News