 
                                                      
وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی کابل میں ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستان اور افغانستان میں کاروبار کے شعبے سے وابسطہ خواتین کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔
اس موقع پر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ پاکستان خواتین کی طرف سے چلنے والے کاروبار کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات کی درآمد کو خصوصی ترجیح دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 