Advertisement
Advertisement
Advertisement

        چین کا صحت کے شعبہ میں تعاون لائق تحسین ہے، احمد جاوید قاضی

Now Reading:

        چین کا صحت کے شعبہ میں تعاون لائق تحسین ہے، احمد جاوید قاضی

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں تعاون لائق تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی اپنے دفتر میں چائنیز وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور چائنیز وفد کے درمیان سائنوویک ویکسین کی تیاری کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا اور چائینیز وفد نے پنجاب کے ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو سراہا جبکہ چائینیز وفد نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کو مکمل بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے چائنیز وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ چین کی جانب سے پنجاب میں صحت کے شعبہ میں تعاون لائق تحسین ہے۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب عوام کوصحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں چینی حکومت کا مکمل ساتھ دے گا جبکہ تمام صوبوں میں سے پنجاب نے سب سے زیادہ آبادی کو کورونا کے خلاف ویکسینیٹ کیا ہے۔

Advertisement

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرنفیوژن کے ڈاکٹرمحمد اطہر بلڈبنکس کے قیام کے حوالہ سے فوکل پرسن ہوں گے۔

اس موقع پر چائنیز وفد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے پر حکومت پنجاب کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

چائنیز وفد نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

        ملاقات میں وفد میں پراجیکٹ اسسٹنت یان، ٹیکنیکل کنسلٹنٹ سم سی گئی، ٹیکنیکل مینیجر یان ہاؤ، جنرل مینیجر لوفنگ،پراجیکٹ اسسٹنٹ لی زیوانگ اور چیف سٹریٹجی خرم شہزاد شامل تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹریز حافظ ڈاکٹر شاہد لطیف اور آغا نبیل، ڈپٹی سیکرٹری آپریشنز سید بختیار، انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرانفیوژن سے ڈاکٹرمحمد اطہر سمیت دیگر فسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
ٹک ٹاک کے باعث کراچی میں 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر