
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹنٹس کی کمی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹنٹس کی کمی کے خلاف رانا سکندر کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں اسٹنٹ کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبے کا سب بڑا امراض قلب کا اسپتال ہے۔
ایڈووکیٹ رانا سکندر نے درخواست میں اپنا موقف بیان کیا کہ سب سے بڑا اسپتال ہونے کے باوجود اسٹنٹس کی قلت ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹنٹس دل کے مریضوں کی جان بچنے کیلئے انتہائی ضروری ہیں، اسٹنٹس کی قلت سے دل کے مریضوں کی جان کو خطرے ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ متعلعہ حکام اسٹینس کی بروقت فراہمی کیلئے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹنٹس کی کمی کو پورا کرنے کے احکامات دیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News