مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست آخری سانس لے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کو مشکل کی طرف دھکیلا جارہا ہے جبکہ حادثات کا سہارا لے کر قوم کو اضطراب کی طرف بھی دھکیلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حکومت میں ناکام ہوگیا تو انتشار پر اتر آیا، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا جبکہ عدم اعتماد کے وقت جھوٹا خط لہرایا اور اندھے لوگوں نے اس خط کو تسلیم بھی کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج ایک نیا ڈرامہ رچایا ہے جبکہ جب واقعہ ہوا تو ہم نے مذمت بھی کی، پھر لمحہ بہ لمحہ جھوٹ کھلتا گیا کہ گولی یا لگی ہے چار تین دو برسٹ ایک ٹانگ میں لگی دوسری میں لگی ہے یہ سب تضادات سامنے آتے گئے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ہیں اب ان کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ طرز کے اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، سب کو چور کہتا ہے خود سب سے بڑا چور نکل آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے جے آئی ٹی جھوٹا خط کیوں لہرایا تھا، پہلے جے آئی ٹی ہونی چاہیئے کہ یہ سب تضادات کیوں ہیں جبکہ لانگ مارچ ٹھس ہوچکا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ واقعہ دیتے ہیں لیکن اب حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سے کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیئے، اسلام آباد کی زمین اتنی گرم کردیں گے کہ ان کے تلوے سہہ نہیں سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
