Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں

Now Reading:

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں

ماحولیاتی تبدیلی

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، عالمی برادری نے متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کی امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں کاپ ٹوئنٹی سیون میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا، اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراء بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 27ویں کانفرنس (کوپ 27) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی۔

ممتاز زہراء بلوچ نے کہا کہ کوپ 27 فنڈ ترقی پزیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے خطرے سے بچاو اور ازالہ کے لئے مختص ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فنڈ کا قیام پاکستان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے، بلاول بھٹونے بطور چیئرمین گروپ 77 پلس چین اور کوپ 27میں ترقی پزیر ممالک کی مدد کے لیے فنڈ کے قیام کی خاطر انتھک جدوجہد کی۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی صدارت میں گروپ 77 پلس چین نے نیویارک میں ہونے والے اپنے اجلاس میں اس فنڈ کے قیام کی حمایت اور توثیق کی تھی۔

ترجمان ممتاز زہراء بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان اور تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے کوپ 27 فنڈ کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ کاپ27 کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس میں شریک ہوئے تھے، اجلاس میں 2 سو ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر