Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

Now Reading:

ملک بھر میں 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

کورونا ویکسینیشن

 ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم آج سے شروع ہوگئی، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعیم نے کراچی کے نجی اسکول گلستان جوہر سے کیا اس مہم کے دوران ضلع شرقی کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو فائزر کی دوسری ڈوز دی جائے گی۔

 اس مہم کے ذریعے سندھ بھر کے 25 لاکھ سے ذائد بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا جبکہ مہم کے پہلے مرحلے میں ویکسینیشن سے رہ جانے والے بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائیں گی جبکہ یہ مہم حیدرآباد اور کراچی میں 7 نومبر تک جاری رہے گی۔

ملتان میں کورونا ویکسینیشن

Advertisement

دوسری جانب ملتان میں بھی 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسینیشن کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ غلام یسین صابر نے کورونا مہم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے آج سے گھروں اور تعلیمی اداروں میں مہم کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے عوامی مقامات پر آگاہی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں، لہذا والدین کو چاہیے کہ بچوں کی ویکسین کروا کے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

کورونا وائرس میں کمی واقع

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد اب کمی تو واقع ہوئی ہے تاہم یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

 کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے اور مجموعی طور پر اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Advertisement

دنیا بھر میں کورونا وائرس  سے اب تک 64 لاکھ  سے زائد افراد ہلاک  ہوچکے ہیں ۔

اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے موجودہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے جس میں سے 43 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 57 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 34 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب نے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر