متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی پر جلد پیش رفت کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر بات ہوئی، معاہدہ تحریری طور پر بھی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں جلد سندھ کے عوام کو خوشخبری ملے گی، بلدیاتی انتخابات جہاں ہو چکے وہاں منتخب نمائندوں کو اختیار دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ہم نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کی، عوام کو ورغلا کرسیاست نہیں کی جا سکتی، سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان شرپسندوں کے شر سے عوام کو محفوظ رکھے۔
خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ امید ہے چند دنوں میں متفقہ موقف پر پہنچ جائیں گے، چاہتے ہیں کراچی سے کشمور تک بلدیاتی ادارے بااختیار ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News