
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ لانگ مارچ کو پرامن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے وویمن میڈیا سینٹر کے زیر اہتمام خواتین صحافیوں کے پانچ روزہ ورکشاپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے سیاست میں آیا ہوں، کرکٹ سے صحافت اور پھر سیاست میں آنے تک کے سفر پر جلد کتاب لکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت ہی کسی ملک میں جمہوریت کی ضامن ہے جبکہ صحافت میں خواتین کا آنا خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ستر سال میں سب سے زیادہ اس دور میں صحافیوں اور سیاسی کارکنوں پر تشدد ہورہا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کو سات ماہ میں ایک پیسے کی ادائیگی نہیں کی ہے جبکہ وفاقی حکومت صوبے کو مالی بحران کا شکار کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی مجرمانہ ذہنیت کی وجہ سے ملک انتشار کا شکار ہو رہا ہے جبکہ امپورٹڈ وفاقی حکومت عوام کا سامنا نہیں کر پا رہی ہے۔
صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ مارچ کو پرامن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News