
شہلا رضا کا خطاب
صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ 25 نومبر کا دن خواتین پر تشدد کے خلاف منایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف 25 نومبر کا دن مناتے ہیں، یہ 16 روز تک مناتے ہیں، ہم ان 16 روز میں بہت سے پروگرامز رکھتے ہیں، جو خواتین ہوٹل میں نہیں پہنچ سکتیں ان کے لیے پروگرام رکھا جاتا ہے۔
شہلا رضا نے کہا کہ ہم چائلڈ میرج کے حوالے سے کام کرتے ہیں، ہوم بیسڈ ورکرز کا قانون بھی موجود ہے، ان قوانین کو نچلے درجے تک پہنچایا جائے، ہمارے ملک کی اکنامی اس وقت مسائل کا شکار ہے، ہمیں وومن ایمپاورمنٹ کو دیکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں وہ ممالک ترقی یافتہ ہے جن میں افرادی قوت کو فوکس کیا گیا، ہمارے ہاں خواتین ہر شعبے میں پہنچ رہی ہیں، 16 روز کا یہ جو دورانیہ ہے اس میں ان خواتین کو فوکس کیا ہے جو سیلاب کی وجہ سے متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News