Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج کھاریاں سے ہوگا

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج کھاریاں سے ہوگا
حقیقی آزادی مارچ

حقیقی آزادی مارچ

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ آج چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مارچ کا اختتام لالہ موسیٰ میں ہوا تھا تاہم آج وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کھاریاں سے ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید نے بتایا کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی آج صبح 11:10 بجے مولاداد کالونی گجرات میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں شام 6 بجے قافلہ لالہ موسیٰ سے کھاریاں پہنچے گا جبکہ شاہ محمود ساڑھے 7 بجے ڈنگی چوک کھاریاں میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان مارچ کے شرکاء سے  8:15 بجے خطاب کریں گے، عمران خان کی قافلہ میں عدم موجودگی کے باوجود عوام انکے بیانیہ پر آج اکٹھی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی یتیموں پر مشتمل 13 جماعیتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی 1300 لوگ اکٹھے نہ کر سکے۔ جمہوری اقدار سے ناواقف پی ڈی ایم کے سیاسی بونے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے کھاریاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع اکٹھا کیا۔ حقیقی آزادی پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے ناگزیر ہے۔ عوام حقیقی آزادی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر آج 11:30 بجے سمندری ختم نبوت چوک پہنچیں گے جہاں انکے استقبال کے لئے کبڈی چوک، کالج چوک، تھانہ چوک اور ختم نبوت چوک میں استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پنجاب پولیس کے 550 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج 5 بجے ڈی ٹائم این اے 108 کے مرکزی آفس میں جمع ہوں گے اور ایک ریلی کی شکل میں ضلع قونصل پہنچیں گے اور اس موقعے پر بڑی اسکرین پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی مخاطب ہوں گے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ آپ سب نکلیں حقیقی آزادی کے لئے پاکستان کے لئے عمران خان کے ساتھ شام پانچ بجے۔

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو حقیقی آزاد لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

شہباز شریف کو نہیں پتا کہ اس بار وہ کہاں پھنسا ہے، عمران خان

Advertisement

گزشتہ روز حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ شہبازشریف پر ڈیلی میل نے چوری کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ شہبازشریف کو غلط فہمی ہوئی کہ برطانیہ میں مرضی کا فیصلہ لےگا۔ برطانیہ کی عدالت اب شہباز شریف سے سوال کررہی ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ وہ کہاں پھنسا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو این آر او ملا تو وطن واپس آیا وہ شخص جھوٹ بول کر ملک سے باہر گیا تھا۔ باہر بیٹھا چوروں کا ٹبرملک کے فیصلے کررہا ہے۔ ان کے دور میں مہنگائی آسمان تک چلی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ لندن میں ایک تماشا لگا ہوا ہے۔ ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے۔ نوازشریف کے بیٹے احتساب کے ڈر سے ملک چھوڑ کربھاگ گئے۔ حسن نواز نے دس ارب روپے کی جائدداد باہربنائی ہوئی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کوئی معاشرہ اور ملک انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک میں انصاف کانظام قائم ہوگاتو ترقی کرےگا۔ اوورسیزاس لیےسرمایہ کاری نہیں کرتےکیونکہ تحفظ نہیں ملتا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کےسربراہ چوری کاپیسہ باہربھیج رہےہیں۔ چورحکمران دوسروں کوکہتےہیں کہ اپناپیسہ ملک میں لاؤ۔  حکمران چوری کاپیسہ باہراس لیےبھیجتےہیں کہ کوئی سوال نہ کرے۔ ان کوپیسہ واپس لانا ہوتا توپاپڑوالےکانام استعمال کرتے۔ ملک ایسے ایشین ٹائیگرنہیں بنےگا،لاہورپیرس نہیں بنےگا۔

انھوں نے کہا کہ غلام قوم کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ آزاد معاشرے میں ہی حقیقی جمہوریت آتی ہے۔ ہمارے دور میں گروتھ ریٹ چھ تھا اب ایک فیصد رہ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر