
پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز چن دا قلعہ سے ہوگا
حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج دوپہر 12 بجے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں “چن دا قلعہ” سے مارچ کا آغاز ہو گا۔
عمران خان سوپر ایشیا چوک پر آج پہلا خطاب کریں گے جبکہ شیراں والا باغ کے مقام پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
بعدازاں گوندلاں والا پر عمران خان کے خطاب کے بعد آج کا مارچ ختم کیا جائے گا۔
مارچ کے حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کامیابی سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت نے لانگ مارچ سے خوفزدہ ہو کر پورے پاکستان کی سیکیورٹی اسلام آباد میں لگوا دی ہے اور اگر بندوں کی تعداد کم ہے تو آپ کو فکر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں آرام سے اسلام آباد آنے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارے چور اکٹھے ہو کر عمران خان کے خلاف برسرپیکار ہیں اور جو حرکتیں اب ہورہی ہیں، ایسی تو مارشل لاء میں بھی نہیں ہوئیں۔
مسرت چیمہ نے کہا ہےکہہمارا مقصد صرف قانون کی حکمرانی ہے، ہم نے اداروں سے لڑائی نہیں لڑنی اور حقیقی آزادی اس وقت ملے گی جب وہ حکومت آئے گی جسے عوام چاہتی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اب ن لیگ کا نہیں رہا ہے یہاں کی کی عوام نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News