Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیرمیں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے، سردار تنویر الیاس

Now Reading:

آزاد کشمیرمیں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے، سردار تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردارتنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے وفد نے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا ہے، آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ایوان وزیراعظم نے ملاقات کی ہے۔

وفد کو مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر ایشو کے تاریخی پس منظر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یورپی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، 5 اگست 2019 کو ہندوستان نے آرٹیکل 370 اور 350 اے کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہندوستان لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اندر آئے روز لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت داری کی جا رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری ظلم و ستم پر عالمی دنیا کی خاموشی معنی خیز ہے۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں گزشتہ سات دہائیوں سے تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، عالمی ممالک سے جو بھی یہاں آنا چاہیں ہم انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے جبکہ ہم یہاں آنے والے لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں  لوگ اپنی مرضی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  یورپین پارلیمنٹ کے ممبران نے کہا کہ عالمی مسائل کے حوالہ سے آگاہ ہیں، جب بھی ہم کشمیر کا نام سنتے ہیں تو ہمارے ذہن میں خوبصورت پہاڑ، دریا اور ندی نالے ذہن  میں آتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے لوگ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے بارے میں فرق نہیں جانتے جبکہ ہم آزاد کشمیر کی تصویر دنیا کے سامنے لے کر جائیں گے۔

وفد نے کہا کہ یہاں ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور ہم یہاں لوگوں سے بھی ملے ہیں جو ایک واضح فرق ظاہر کرتا ہے کہ یہاں کے لوگ آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں جن کا مقبوضہ کشمیر کی عوام سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یورپین پارلیمنٹ کے وفد میں مسٹر ہیریو جووین اور مسز ورجین جورون شامل تھے۔

اس موقع پر حکومت آزاد کشمیر کے سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر جنگلات اکمل سرگالہ، چیئرمین معائنہ کمیشن راجہ منصور خان، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر