Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت اپنے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے سیکیورٹی کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکا، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارت اپنے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے سیکیورٹی کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے سیکیورٹی کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان باڈر پر اس وقت کچھ کشیدگی ضرور ہے، ہم اس معاملے پر بات چیت سے مسئلہ

حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی تجارتی پالیسی کا خود فیصلہ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک بھارت سے پاکستان کے ساتھ پانی کے تنازعے پر مذاکراتی کمیٹی بنانے جارہا ہے، بھارتی افواج کا غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیا واقع پر تحقیقات جاری ہیں دونوں ملک آپس میں رابطے میں ہیں، ہم ارشد شریف تحقیقات میں دفتر خارجہ کی طرف سے پوری سہولت دے رہے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ میں اہم تعیناتیوں پر اعلیٰ حکام اپنا کام کر رہے ہیں جبکہ ان تعیناتیوں کے دوران دفتر خارجہ بھی بھرپور کام کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر