اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے سود جاری رکھنے کے حق میں دائر سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت سے اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے نزدیک فیصلے کرنے کا معیار قرآن و سنت ہے، حکومت نے قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھارہے ہیں، وفاقی شریعت کورٹ نے سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سودی نظام کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نینشل بینک سپریم کورٹ سے اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، جلد تمام اپیلیں واپس لے لی جائیں گی۔
اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں جلد واپس لی جائیں گی، سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار پر اسلامیان پاکستان کا بالعموم اور دینی جماعتوں کا بالخصوص دباؤ تھا کہ حکومت سود جاری رکھنے کے حق میں دائر اپیلیں وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ سے واپس لے کیونکہ سود اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
